ماہ نور بلوچ

ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی نئی سیلفی شیئر کردی

کراچی (لاہورنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی کوئی نئی سیلفی انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنائی ہے جس میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے ہمراہ ایونٹ آرگنائزر قاسم یار تیوانہ بھی موجود ہیں۔اپنی نئی تصویر میں ماہ نور بلوچ نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت و دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر صارفین یہی سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ کسی جادو کی وجہ سے ایسی نظر نہیں آتیں بلکہ وہ پرکشش دِکھنے کیلئے بیحد محنت کرتی ہیں۔

ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ماہ نور کا بتانا تھا کہ انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بالکل ختم کردیا ہے، وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں ۔