مسرت جمشید چیمہ

بجٹ کے اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کومنہ کی کھانا پڑی ، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں جو بجٹ پیش کئے جاتے تھے اس میں ایک خاص طبقے پر مشتمل اپنے حواریوں کو نوازنے اورریلیف دینے کیلئے لوٹ سیل لگائی جاتی تھی جبکہ عوام پر بوجھ لادھ دیا جاتا تھا،

موجودہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کی بجائے انہیں بھرپور ریلیف دیا ہے ، زراعت، صنعت ، آئی ٹی ، مینو فیکچرننگ سمیت دیگر شعبوں کے لئے ایسے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جس سے یہ شعبے معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وفاقی بجٹ کے خلاف کئی روز سے منفی پراپیگنڈا او رقیاس آرائی جاری تھیں لیکن بجٹ دستاویز سامنے آنے کے بعد انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے او ریہی ان کا مقدر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں وفاقی حکومت کی تقلید کرے گی .

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کو چیلنج ہے بجٹ کے اعدادوشمار اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اعلان کردہ اعلانات پر جس پلیٹ فارم پر چاہے مناظر ہ کرلے ۔