عثمان ڈار

وفاقی بجٹ ، نوجوانوں کے روزگار کیلئے مزید 100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، عثمان ڈار

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی حکومت نے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مزید 100 ارب روپے مختص کر دیئے،تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کوروزگارفراہمی کاسلسلہ جاری ہے ،

وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کے حالات بدلنے لگا ، حکومتی تعاون کے نتیجے میں 11ہزار نوجوانوں نے ذاتی روزگار حاصل کر لیا ، اب تک 11ہزار نوجوان مرد اور خواتین میں 10ارب روپے کی رقم تقسیم کئے گئے،

حکومت نے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مزید 100ارب روپے مختص کر دئیے ، کامیاب جوان پروگرام نے پشاورکے بیروزگارنوجوان نعیم خان کے حالات بدل دیے ، بے روزگاری سے تنگ نعیم خان بوڑھے باپ کا سہارا کیسے بنا؟سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارکی جانب سے ایک اور ڈاکیومنٹری جاری کی گئی ،

جس میں نعیم خان نے بتایا کہ ہاتھ میں ہنر تھا لیکن وسائل نہ ہونے کے باعث بیروزگار تھا، کامیاب جوان پروگرام میں اپلائی کیا تو 3ماہ میں کاروبار کیلئے رقم مل گئی، اپنی ورکشاپ بنانے کا خواب پورا کر کے گھر والوں کیلئے سہارا بن گیا،

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے عمل میں خاطر خواہ تیزی آ چکی ہے، وزیراعظم نوجوانوان کو برسرروزگار دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایات پر 100ارب روپے کی مزید رقم مختص کر دی گئی،حکومتی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں،

کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 10ارب کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ، بلا تفریق میرٹ پر 11ہزار نوجوانوں کو اربوں روپے تقسیم کئے جاچکے، پروگرام کا بنیادی مقصد کمزور،پسے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے