جگنو محسن

جگنو محسن کے تابڑ توڑ ترقیاتی کاموں کے افتتاح، ایک روز میں8 سنگ بنیاد

شیر گڑھ(لاہورنامہ) آزاد رکن صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن کرمانی نے پیر سید حسین عباس شاہ کرمانی سجادہ نشین شیر گڑھ ،رائے مشتاق احمد کھرل چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ،

چوہدری مبشر حیات ایڈووکیٹ وسابق چئیرمین ،رائے محمد عمران کھرل فوکل پرسن ،ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی صدر شیر گڑھ پریس کلب ،ایم زبیر پرنس ،سمیت المحسن گروپ کے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ چوک شاہ مقیم سمیت PP184 کے مختلف علاقوں میں سابقہ روٹین کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے تمام ریکارڈ توڑ کر امروز بھی 8 میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھدیا .

ٹف ٹائل سمیت2 پراجیکٹس مکمل ہوچکے تھے جن کو شاہراہ عام کے طور پر عوام کیلئے کھولدیا گیا جبکہ باقی کام اپنی نگرانی میں شروع کروادیا اسکے علاوہ مخٹلف جگہوں پر فلٹریشن پلانٹس لگوائے شجرکاری مہم کی نگرانی کی اورفری میڈیکل کیمپ میں نادار مریضوں کو اپنی نگرانی میں مفت ادویات دلوا کر انکا علاج معالجہ کروایا .

اس موقع پر اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مکینوں کا کہنا تھا کہ جگنو محسن ایم پی اے کی سیاست روایتی سیاستدانوں سے ہٹ کر ہے وہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے اور دکھی انسانیت کی عملی خدمت کررہی ہے PP184 کے مکینوں کی نیکیاں اللہ تعالیٰ کو پسند آئی ہیں .

جو جگنو محسن جیسی کمیونٹی ورکر اس حلقہ کو ملی اور33 سالہ بوسیدہ جاگیردارانہ سیاست کا طلسم بھی ٹوٹا سیدہ جگنو محسن کرمانیMPA نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے جو ووٹ کی امانت دیکر عزت بخژی ہے .

انشاء اللہ مشکل حالات میں بھی انکی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑوں کی اور دعویٰ کررہی ہوں کہ پنجاب کا سب سے ماڈل حلقہPP184 ہے جو مسائل فری ہوگا اور پاکستان بھر میں مستقبل میں اسکی مثالیں دی جائیں گی ۔