راولپنڈی (لاہورنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا وباء کے خلاف باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی ۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان عالمی، علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔