لاہور( لاہورنامہ)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شائستہ لودھی نے اداکاری کے میدان میں جس طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ نا قابل یقین ہے ،
میں نے انہیں ایک اچھے میزبان اورڈاکٹر کے طو رپر دیکھا تھا لیکن ان میں اداکاری کی کس قدر صلاحیتیں موجود ہیں وہ مجھ پر اب آشکارہوئی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”پردیس ”میں شائستہ لودھی نے جس قدر عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ،
انہیں بڑی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے کام کی تعریف کی جائے تاکہ وہ مزید لگن اور محنت سے کام کریں ۔