لاہور(لاہورنامہ) چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن لاہور ملک جہانگیر حسین بارا نے کہا ہے کہ لوگ چند گز زمین کے ٹکڑے کے لئے اپنی آخرت خراب کر لیتے ہیں۔دھوکا فراڈ کرنے والے اپنا انجام بھول جاتے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹوں اور جائیدادوں کے قبضے چھڑانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن لاہور دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس نادر ہال میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت اور مسائل کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
ملک جہانگیر حسین بارا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اپنے وطن میں بلا خوف خطر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں .
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نا صرف ان کو خصوصی پروٹو کول دے گی بلکہ ان کی سرمایہ کاری کی مکمل طور پر محافظ بھی ہو گی۔