ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کے تحت گھر گھر سروے کر کے مستحقین کا تعین کیا جائے گا ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

لاہور(لاہورنامہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے ،سروے مکمل ہونے کے بعد مستحقین کا تعین کیا جائے گا ،

ماضی میں سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر سروے کیا جاتا تھا، ان غلطیوں سے بچنے کیلئے جدید سروے نظام ترتیب دیا گیا ہے،سروے کا عمل دو سال سے جاری ہے جسے 31جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا ،احساس پروگرام میں شمولیت کی کوئی فیس نہیں ، عوام بدعنوان عناصر سے محتاط رہیں ۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا ،احساس پروگرام کے تحت بہت سے پروگرام چل رہے ہیں ان سب کیلئے سروے اہمیت کا حامل ہے ، موجودہ سروے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے تا کہ ماضی جیسی غلطیاں نہ ہوں ،سابقہ ادوار میں سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر سروے کیے جاتے تھے ،

سیاسی مفادات،اقربا پروری سمیت دیگر نقائص سے بچنے کیلئے جامع سروے نظام ترتیب دیا گیا ہے ، سروے کا عمل دو سال سے جاری ہے جس کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ،اسی کی بنیاد پر اہلیت کا معیار ترتیب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سروے کا عمل تاخیر سے شروع ہوا اس کیلئے لاہور کی پانچ تحصیلوں میں گھر گھر سروے کیا جائے گا .

جبکہ کیٹ کی تحصیل میں صرف ڈیسک لگائے جائیں گے ، جو خاندان اس میں شامل ہونا چاہے ہوسکتا ہے ،احساس سروے میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں ،عوام بدعنوان عناصر سے محتاط رہیں۔