تہران /ا سلام آباد :پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں زاہدان دہشتگرد حملے پر اپنی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان انسداد دہشتگردی پر ایران کے ساتھ کسی بھی تعاون کیلئے آمادہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کومحمد جواد ظریف کو فون کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی وفد ایران جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خصوصی وفد ایرانی حکام کے ساتھ حالیہ دہشتگرد حملے سے متعلق بات چیت کریگا۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے سے متعلق بات چیت اور انسداد دہشتگردی کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریگا۔
Load/Hide Comments