ڈاکٹریاسمین راشد

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے جی پی او میں ”لاہور ویئرز ماسک”مہم کا افتتاح کیا

لاہور ( لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے جی پی اومیں ” لاہور ویئرزماسک ”مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈپٹی کمشنر لاہورمدثرریاض ملک اور پوسٹ ماسٹرجنرل ودیگر افسران موجودتھے۔مہم کاآغازکمشنرلاہورکی جانب سے کیاگیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مہم کے ماڈل کی رونمائی بھی کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مہم کے تحت پہلا ماسک وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوبھیج دیا۔

ڈاکٹریاسمین راشد
وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے جی پی او میں ”لاہور ویئرز ماسک”مہم کا افتتاح کیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں یہ مہم بنیادی کرداراداکرے گی۔پاکستان پوسٹ اس مہم کوکامیاب بنانے میں اہم کرداراداکرے گا۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے بطورسیکرٹری صحت کوروناوباء کے خلاف جنگ میں شاندارفرائض سرانجام دئیے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی کے باعث کوروناکی وباء نے باقی ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے۔اس وقت بھارت میں کورونانے تباہی مچارکھی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کسی بھی حکومت کیلئے اس کی عوام کیلئے آسانیاں پیدکرنااولین ترجیح ہونی چاہئے۔اس مہم کو شروع کرنے کا مقصدہی عوام میں کوروناسے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرزکواپناکرداراداکرناہوگا۔بھارت میں کوروناکی تباہی کے باعث لاشوں کی چتاجلانے کیلئے جگہ کم پڑگئی ہے۔

پنجاب میں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب بھرمیں 657ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے لاہورمیں ڈرائیوتھرومہم کی کامیابی پر ڈی سی لاہورمدثرریاض کومبارکباددی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ لاہورپاکستان کا دل ہے اورلاہوریئے کوروناسے بچاؤ کیلئے فیس ماسک پہن کرذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیںگے۔

ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کوروناکی چوتھی لہرعوام کو متاثرکرے۔بھارتی ڈیلٹاویرئینٹ کے متاثرکرنے کی شرح بہت زیادہ ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ فیس ماسک پہن کرہم 80سے90فیصدکوروناوباء کے پھیلاؤ کوروک سکتے ہیں۔

اس مہم کے تحت اگلے ڈیڑھ ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زائدافرادکوفیس ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔پنجاب کے باقی کمشنرزبھی کمشنرلاہورکی طرح ایسی مہم کا آغازکریں۔ہم کوروناسے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیراور ویکسین لگواکراپنے آپ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پوری دنیاپاکستان کے کوروناکے خلاف جنگ میں اقدامات کوسراہا رہی ہے۔

بھارت میں بیٹھے لوگ پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔پاکستان کوکوروناسے محفوظ بناکراللہ پاک نے بہت بڑااحسان کیاہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس مہربانی کااپنے آپ کومحفوظ بناکر شکراداکرناہے۔صوبائی وزیر صحت نے مہم کی کامیاب لانچنگ پر کمشنرلاہوراورپوسٹ ماسٹرجنرل کومبارکباد دی۔

کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہاکہ اس مہم کے تحت لاہورکے زیادہ متاثرہ علاقہ جات میں ایک کروڑسے زائدافرادکومفت فیس ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔مہم سرکاری خرچ کے بغیردنیاکاسب سے بڑا حکومتی پراجیکٹ ہے۔کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس نے کہاکہ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے خطرناک بیماری کے باوجودکوروناوباء کے دوران تاریخی خدمات سرانجام دی ہیں۔

اپنی کتاب میں ڈاکٹریاسمین راشدکو باقی لیڈرزکیلئے بطوررول ماڈل پیش کروںگا۔کمشنر لاہور ڈویژن نے عوا م کو کوروناسے بچاؤ کیلئے اس نیکی کا حصہ بننے پر پاکستان پوسٹ کی کاوشوں کوسراہا۔کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے مہم کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوی شرکت کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک نے کہاکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن اور کمشنرلاہورکی قیادت میں لاہورمیں ڈرائیوتھرومہم کے تحت بہت سارے ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔

حفاظتی تدابیراور ویکسینیشن کے ذریعے ہی ہم اپنے آپ کو کوروناوائرس سے بچاسکتے ہیں۔پوسٹ ماسٹرجنرل نے کہاکہ پنجاب میں کوروناکا زبردست مقابلہ کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوخراج تحسین پیش کیا اوروباء کے دوران خدمات جاری رکھنے پر پاکستان پوسٹ کے تمام فرنٹ لائن ورکرزکوشاباش ددی۔ پوسٹ ماسٹر جنرل نے کہاکہ کمشنرلاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کی جانب سے لاہور ویئرز ماسک مہم کوکامیاب بنائیں گے۔