اسد عمر

امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں، اسد عمر

اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیراسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں۔

وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئی ہیں، یہ ویکسین خاص طور ان افراد کے لئے ہیں جو بیرون ملک سفرکرتے ہیں یا زیرتعلیم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے۔