اپوزیشن جماعت

اپوزیشن جماعت ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے مزموم عزئم کی تکمیل چاہتی ہے

لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے مزموم عزئم کی تکمیل چاہتی ہے .

انہیں ملک کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی عوام کی فکر ہے ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی، عوام ترقی کیلئے ترستے رہے، سابق حکمران غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دیوالیہ کر چکے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، رواں مالی سال کیلئے 560 ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا،

ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے، ترقیاتی پروگرام تیار کرتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔

پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا،