لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سعودی معاشی پیکج پاکستان کیلئے تحفہ ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا ‘سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے محبت اور بھائی چارے کی نئی مثال قائم کردی ہے‘سعودی سر مایہ کاری سے پاکستان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور بے روزگاری جیسے مسائل سے بھی نجات حاصل کر نے میں مدد ملے گی ‘
پاکستان کی ترقی اور استحکام ملک دشمن طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا مگر ہم ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ‘وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں اور ملک ہر گزرتے دن کیساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے‘قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق غر یبوں کو چھت بھی فراہم کر یں گے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی ایمانداری اور گڈ گورننس کی وجہ سے دنیا پاکستان کے قریب آرہی ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاری میں اضافہ بھی حکومت کی کامیاب پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بڑے بھائی کا کردار اد اکیا ہے اور آج پاکستان کا بچہ بچہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات پر فخر کرتا ہے
سعودی عرب ہی وہ واحد ملک ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا توسب سے پہلے سعودی عرب نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اربوں ڈالرز کی پاکستان میں سر مایہ کاری بھی سعودی عرب کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے پاکستان معاشی مسائل کا شکار رہا ہے مگر جب سے تحر یک انصاف کی حکومت آئی ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ملک معاشی طور پر بڑی تیزی کیساتھ مضبوط رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ملک دشمنوں کو پاکستان کو ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لیے وہ پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈے کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔
Load/Hide Comments