فوادچوہدری

فوادچوہدری اور مشاہد حسین سید سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آ گئے

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے درمیان سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ۔ن لیگی سینیٹر نے اتوار کی صبح اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کو اپنا ہاؤس ان آرڈر رکھنا چاہیے اور اپنی زمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔

بالخصوص ایران کے معاملے پر جس کے پانچ فوجی نومبر2018 میں پاکستان میں موجود دہشت گردوں نے اغوا کر لیے تھے۔یاد رہے کہ مشاہد حسین سید نے مذکورہ بات ایرانی جنرل کی طرف سے آئے بیان کے تناظر میں کی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینیٹر مشاہد حسین کو جواب دیا کہ کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں، نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں۔ تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ