جواد احمد قریشی, ڈینگی

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا جواد احمد قریشی

لاہور(لاہورنامہ)ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پی ایچ اے ہیڈ کواٹر جیلانی پارک میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں پی ایچ اے کے تمام ہارٹی کلچراور پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

ڈی جی پی ایچ اے کے مون سون میں ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں جھیلوں اور آبشاروں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں کیا جائے گا۔ پارکوں میں آبشاروں اور جیلوں میں ڈینگی لاروا کھانے والی تلپیا مچھلیاں بھی چھوڑ دی گئی ہیں۔

نرسریوں اور باغیچوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش اور پیدائش روکنے کیلئے فوگنگ سپرے کیاجائے اوردفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور دفاتر میں کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونے دیا جاے گا۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اپنا نے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہری بھی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے گھروں، گلی محلوں سمیت کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔ پی ایچ اے افسران اور ملازمین دفاتر اور پارکوں میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ صفائی و ستھری کے کلچر کو عام کرکے مچھروں کی افزائش کے ماحول ختم کیا جاسکتا ہے۔