شہریوں میں ماسک تقسیم

کورنا کی چوتھی لہر کے پیش نظر آگاہی مہم کا افتتاح، شہریوں میں ماسک تقسیم

لاہو ر(لاہورنامہ) چالان کروائیں یا ماسک پہنیں، سٹی ٹریفک پولیس کی مال روڈ سے ماسک ویئرز آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے،

ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کو چالان کی بجائے ماسک تقسیم جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو کورونا وبا کے متعلق باور کروانا ہے، ان کا مزہد کہنا تھا کہ روزانہ 10 سے 15 ہزار چالانوں کے ساتھ ساتھ ماسک تقسیم کئے جائیں گئے،

ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کوڈ سے محفوظ رکھنا اور شعور بارے بھی آگاہی دی جارہی ہے، ان کا مزید کہنا تھاکہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،

سٹی ٹریفک پولیس نے ہر قسم کے حالات میں شہریوں کے تحفظ کو مقدم سمجھا ہے، کوڈ کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے دوران 04 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے، اب چالانوں کیساتھ ماسک بھی دئیے جائیں گیں،

منتظر مہدی کا کہنا تھاکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، مزید احتیاط برتنا ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے تحفظ کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہی اور کرتی رہے گی۔