کامیاب جوان پروگرام

کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم، نوجوانوں میں 15ارب روپے کی تقسیم

اسلام آباد(لاہورنامہ) کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا.

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بینکوں کو مبارکباد دی ، عثمان ڈار نے سکیم کے تحت قرض لے کر کامیاب کاروبار کرنے والے ضلع اٹک کے نوجوان سجاد الرحمن کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی،

اٹک کا رہائشی سجاد الرحمن بھی قرض حاصل کر کے اپنا روزگار حاصل کرنے میں کامیاب اردو ادب میں ماسٹر ڈگری ہونے کے باوجود 10سال تک بے روزگار رہا، سجاد الرحمن کا خواب تھا کہ اپنا کاروبار کر سکے، مگر وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ بنی رہی،

سجاد الرحمن نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو بینک سے رقم مل گئی، نوجوان نے پہلے چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کیا آج کامیابی سے بڑے پیمانے پر بزنس کر رہا ہے، سجاد الرحمن نے وڈیو میں کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو نوجوان مایوس نہیں ہوں گے،

معاون خصوصی عثمان ڈار کی سجاد الرحمن کو کامیاب کاروبار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 13ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی اہم سنگ میل ہے ،کم از کم 1لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں ،

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو مزید تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں،وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے ویژن میں کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے، عثمان ڈار نے نجی و کمرشل بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر بھی خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔