ڈیجیٹل اکانومی

ڈیجیٹل اکانومی تیزی سے پھیل رہی ہے،کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

کراچی(لاہورنامہ)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی تیزی سے پھیل رہی ہے،کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ کے اضلاع کیلئے آپٹیکل فائبر معاہدے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ترقی کی ڈیجیٹل راہیں کھل رہی ہیں،ڈیجیٹل اکانومی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے،

کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال گلگت بلتستان میں 20سے 22لاکھ افراد سیاحت کیلئے جائیں گے،دنیا کی ٹاپ کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیاں ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو تیز ترقی کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دینا ہو گی،پاکستان کی کامیابی اور ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا بحران کیساتھ کامیابی سے نمٹنے پر ملکی معیشت میں بہتری آئی،پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،کورونا کے باوجود پاکستان کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایمیزون کا ملک میں آنا بھی خوش آئند ہے