لاہور( لاہورنامہ) صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتو ں میں مزید 11 فیصد اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔
تحریک انصاف کے تین سالہ دورحکومت میں ادویات کی قیمتوں 400 فیصد ہو ا جو عوام پر ظلم ہے۔موجودہ حکومت غریب مریضوں کیلئے وبال جان چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کے اجلاس عہدیداران ہسپتال سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ہسپتال افتخارِ احمد چوہدری, ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر لیاقت علی، ممبر گورننگ ثریا عظیم ہسپتال لاہورعبدالعزیز عابد، پرنسپل ثریا عظیم انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزفیاض احمد فیضی،فنانس ہیڈ محسن بشیر، ایڈمن شہزاد حسین ، مارکیٹنگ آفیسر محمد اویس سروراور ہیرا اختر نے کی شرکت۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیااورہسپتال کے انتظامی امور، مریضوں کے علاج معالجہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب طبقے کو علاج مکمل کروانے میں شدید مشکلات کا سامناہے۔ادویات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے مریضوں کی بڑی تعداد کو ادویات کی مقدار کم کرنے یا علاج چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔
حکومت غریب عوام کیلئے صحت کی سہولیات کے فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے۔