کوئین آف ایشیاء

الحمراء میں ہنود شدہ عقاب کے مجسمہ ”کوئین آف ایشیاء“کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور (لاہورنامہ)لاہور آرٹس کونسل میں اپنی نوعیت کے منفرد مجسمہ کی نمائش جاری ہے جسمیں زندہ عقاب کو ہنود کیا گیا ہے جو کہ اژدھے پر حملہ آور ہورہا ہے۔

ڈاکٹر اورنگزیب حافی کے ہنود شدہ عقاب کے مجسمہ ”کوئین آف ایشیاء“کا افتتاح کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سینئر سٹرئیجک آفیسر شاہ ناصر نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی ہنود شدہ عقاب کا فن پارہ اپنی ہیبت میں خاص اثر رکھتا ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر فرحت جبیں نے اپنے تاثرات میں کہا کہالحمراء جدت و ندرت کی دُنیا میں آرٹ کی ترویج میں مثالی خدمات نبھا رہا ہے۔اس فن پارے کے آرٹسٹ ڈاکٹر اورنگزیب حافی نے اپنے کام کے حوالے سے بتایا کہ ہنود شدہ عقاب ایک شہکارفن پارہ ہے جو بہادری اور جرت کے اعلی مرتبے کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے مطابق فن پارے کا مقصد وطن عزیز کی حفاظت کے لئے نئی نسل میں شجاعت کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔ترجمان الحمراء نے کہا کہ فن پارہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،دُنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہنود شدہ مجسمہ ہے۔