مکہ مکرمہ (لاہورنامہ) حج کیلئے عازمین کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز حج کے ارکان کی باقاعدہ ادائیگی شروع ہوگئی۔
ہر سال اسلامی مہینے ذی الحج کی 8 سے 12 تاریخ کو مکہ مکرمہ میں کچھ مخصوص ارکان ادا کیے جاتے ہیں۔ ان ارکان کی ادائیگی کو اسلامی اصطلاح میں حج کا نام دیا گیا ہے۔
حج اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور ہر صاحب استطاعت بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ کرونا کی عالمی وبا کے باعث رواں سال صرف 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کیلیے 10 اسپتال اور 82 طبی مراکز صحت قائم کردئیے ہیں۔
تمام اسپتالوں اور طبی مراکز کو کوویڈ-19 کے ایس اوپیز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔ دنیا بھر میں کرونا کی عالمی وبا کے باعث مسلسل دوسری بار حج کرونا ایس او پیز پر عملدآمد کرتے ہوئے ادا کیا جارہا ہے، جس میں صرف سعودی شہری یا وہاں مقیم دیگر ممالک کے مسلمان جنہیں کوویڈ-19 ویکسین کی دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں وہی شرکت کرسکیں گے۔