مریم نواز

یہ 2018 ہے نہ پہلے والی ن لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

میرپور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ دوہزار اٹھارہ ہے نہ پہلے والی ن لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری آپ کو نہیں چھوڑیں گے، نون لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

مریم نواز نے اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، کشمیر نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں، اس بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے،

یہ 2018 نہیں جس میں تم نے مشینیں بند کر کے الیکشن چوری کر لیا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ن لیگ نے دھند میں بھی چوری شدہ الیکشن جیت لیا، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں،

شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے، کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں 2 منٹ خاموشی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں،

مان لیں نواز شریف آپ سب کے استاد ہیں، نواز شریف چاہتے تھے آزاد کشمیر میں بھی موٹروے بنے، نواز شریف دور میں چین پیسے لا کر منصوبے لگانا چاہتا تھا، سی پیک نواز شریف کے دور میں ترقی کر رہا تھا۔