راولپنڈی : قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس بینکنگ کورٹ کراچی سے احتساب عدالت راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا ہے یہ انکشاف کراچی کی بینکنگ عدالت میں سماعت کے دوران ہوا اور نیب حکام نے نیب چیئرمین سے دستخط شدہ دستاویزات بینکنگ کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔
دستاویزات میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کہ تفتیش کا حکم دیا ہے، کیس نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے۔جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس کے شق 16 اے تحت احکامات دیئے ہیں ۔ نیب نے چودہ فروری کو بینکنگ کورٹ میں کیس منتقل کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا تھا۔عدالت نے نیب چیئرمین کی درخواست پر سابق صدر آصف زرداری، فریال ٹالپور اور دیگر کو 20 فروری کیلئے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے پنجاب منتقلی کا حکم سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دیا تھا ۔یاد رہے بنکنگ کورٹ کراچی میں ہونے والی گزشتہ سماعت میں تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ کیس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جب کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیس کا ریکارڈ نیب کو منتقل کررہے ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی تھی کہ آپ جو بھی کہہ رہے ہیں وہ لکھ کردیں۔ جس پر تفتیشی افسر محمد علی ابڑو نے کہا کہ وہ لکھ کر دے دیتے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے مقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہیں نہیں کہا کہ نیب میں ریفرنس فائل کیا جائے۔ صرف مزید تفتیش کا کہا ہے۔عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی تھی۔
Load/Hide Comments