جمشید اقبال چیمہ

پی پی ،(ن) لیگ آزاد کشمیر کے نتائج سےمستقبل کا اندازہ لگا سکتے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

لاہور( لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ترقی کا انقلاب آئے گا ،

جمشید اقبال چیمہ
پی پی ،(ن) لیگ آزاد کشمیر کے نتائج سےمستقبل کا اندازہ لگا سکتے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیاہے اور انشا اللہ بہت جلد پاکستان کی معیشت ٹیک آف کی پوزیشن پر ہو گی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج سے اپنے سیاسی مستقبل کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں،

دونوں جماعتوں نے کرپشن اور لوٹ مار کو رواج کے طو رپر متعارف کرایا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے شفافیت کے نظام کے ذریعے اس رواج کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے127کی یونین کونسل163میں 11.8ملین روپے کی لاگت سے نئی سوئی گیس پائپ لائن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں میرٹ اور بالا دستی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کئی دہائیوں کے پیدا کردہ بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے اور اس کے لئے پیشرفت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگ کرپشن کو برائی نہیں سمجھتے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے عوام میں شعور بیدا ر کیا کہ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کاوشیں جاری ہیں اور نئی سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ اس کی ایک کڑی ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے بھی نوازشریف اوران کی صاحبزادی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، مریم صفدر کی منفرد پہچان ہے کہ وہ جہاں بھی گئیں مسلم لیگ (ن) کیلئے ناکامی اور شکست چھوڑ کر آئیں ، آئندہ عام انتخابات میں عوام سندھ میں بھی بڑی تبدیلی لانے کیلئے بیتاب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمجھدار ہیں وہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوائوں کا رخ دیکھ چکے تھے اس لئے لا تعلق رہے، عمران خان نے نظام کو یر غمال بنانے والی (ن) لیگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کی آزاد کشمیر میں کامیابی سے مقبوضہ کشمیر پر اپنائے گئے موقف کو تقویت ملے گی۔