ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا وائرس جیسی وبائیں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (لاہورنامہ) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبائیں ماضی میں بھی آچکی ہیں ماہرین کا خیال ہے یہ مستقبل میں بھی آئیں گی،ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا،

ایسے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سہولیات ایک چھت تلے موجود ہونی چاہئیں،ہمیں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کو روکنے کے لئے مکمل حل چاہئے۔

منگل کو سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اسی کی ایک کڑی ہے۔ کورونا وائرس جیسی وبائیں ماضی میں بھی آچکی ہیں ماہرین کا خیال ہے یہ مستقبل میں بھی آئیں گی۔

ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں ایسے وبائی امراض کا تجزیہ کیا جائے اور تمام ڈاکٹر مل کر اس کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھا سکیں۔

ایسے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سہولیات ایک چھت تلے موجود ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے این سی او سی کا قیام ناگزیر تھا کورونا وباء کو روکنے کے لئے فوری طور پر این سی او سی کا مکمل میکنیزم بنایا جائے جہاں ڈاکٹرز سے مل کر کورونا وباء کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھا سکیں۔

ہمیں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کو روکنے کے لئے مکمل حل چاہئے۔ سی ڈی سی بھی ایک جز ہے۔ نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سنٹر ‘ ہیلتھ لیبارٹری سمیت دیگر ادارے موجود ہیں جو قومی سطح پر مرکز اور صوبوںکے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے منظم جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں۔