حماد اظہر

پالیسی اجراء کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے ، حماد اظہر

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر برائے توانائی حماداظہر نے کہاہے کہ پالیسی اجراء کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے ،امید ہے اس سال پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بننا شروع ہوں جاہیں گی،

الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک وہیکل پالیسی کا گزشتہ سال اجراء ہوا،کوشش ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمت کم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پالیسی اجراء کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے ،امید ہے اس سال پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بننا شروع ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، چارجنگ انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کے لئے نجی کمپنیاں آگے آ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ای گاڑیاں ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں، ہم نے ان گاڑیوں کے معاملے پر عالمی معیارات کو برقرار رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کے درآمدی بل میں کمی آئے گی، ان گاڑیوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔