میاں ذکر اللہ مجاہد

ثریا عظیم ہسپتال سو فیصد چیئریٹی کا ہسپتال ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد

لاہور (لاہورنامہ) صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال میاں ذکر اللہ مجاہدنے شہر کے سینئر اور تجرکار ڈاکٹر محمود اختر رانا کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ثریاعظیم (وقف) ہسپتال مقررکردیا ہے۔

لاہور کے سینئر ڈاکٹر محمود اختر رانا نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا ہے ہے۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت علی نے ہسپتال کا چارج نیک تمناؤں کیساتھ نئے ایم ایس کے حوالے کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا جبکہ ہسپتال آمد کے موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت علی، ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیاض احمد فیضی، فنانشل ہیڈ محسن بشیر، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ریحانہ کوثر، حرا اختر ایچ آر آفیسر،اکاؤنٹس آفیسر واجد عباسی، ایڈمن آفیسر شہزاد حسین، مارکیٹنگ آفیسر محمد اویس سرور اور دیگر نے ہسپتال آمد پر انکا استقبال کیا۔

نومنتخب ڈاکٹر محمود اختر رانا کی ثریا اعظیم ہسپتال کے عہدیداران و ذمہ داران سے تعارفی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صدر گورننگ باڈی وامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی تعارفی نشست میں خصوصی شرکت کی۔

تعارفی نشست میں ہسپتال کے انتظامی شعبہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی۔صدر گورننگ باڈی نے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی پوری سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نومنتخب میڈیکل سپرڈینڈنٹ شہر لاہور کے تجربہ کار باصلاحیت ڈاکٹر ہیں۔

نئے ایم ایس پورے جذبے اور اپنے تمام تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بندگان خداکے اس بڑے ادارے کو مثالی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ثریا عظیم ہسپتال سو فیصد چیئریٹی کا ہسپتال ہے۔ ہسپتال کے تمام انتظامی ذمہ داران خدمت خلق کے جذبے کیساتھ نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ہسپتال میاں ذکر اللہ مجاہد نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔