لاہور( لاہورنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جو کچھ ہے اس کے پیچھے ان کی جدوجہد ہے لیکن اگر حکومت کا کریڈٹ جہانگیرترین کو دیا جائے گا تو پھر ہمیں جواب بھی دینا پڑے گا،
جہانگیرترین گروپ کے اندر دو تین افراد ہیں جو جہانگیرترین کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہیں تاہم باقی لوگوں کا رویہ مناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اکثریتی ارکان تحریک انصاف کے بیانیے اور عمران خان کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں ،
صرف ایک راجہ ریاض ہیں جو اٹھتے بیٹھتے یہی باتیں کررہے ہیں،راجہ ریاض اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑلیں تو انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ عون چوہدری کی سیاسی جدوجہد کو دیکھ کر انہیں موجودہ منصب دینا عمران خان کا ان پر احسان عظیم ہے ،ہم تو 45 سال سیاسی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں۔