لاہور( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ پارٹی قائد نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست کا مسترد ہونا قانونی معاملہ ہے اور ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے،
برطانوی قوانین واضح ہیں اور ہم ان قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے ،نوازشریف کی لندن میں موجودگی سیاسی نہیں طبی بنیادوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ڈاکٹر زکی اجازت تک نوازشریف لندن میں ہی رہیں گے واپس نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں تاہم اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے لیکن بیانیہ صرف نوازشریف کا ہی چلے گا۔