لاہور(لاہورنامہ)پولیس نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کے ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا، ملزم ناظم نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چچا اور بھائی کے خون کا بدلہ لینے کیلئے مبشر کھوکھر کو قتل کیا،
ملزم ناظم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ساتھ داخل ہوا اور ان میں ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، وزیر اعلی پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ساتھ تھے،
میں وزیر اعلی کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آگیا، وزیراعلی گاری میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائر نگ کر دی، جس پستول سے فائر کیا، اس کا لائسنس تھا،
مبشر میرے بھائی بلے کے قتل میں ملوث تھا، ایک شخص کے قتل میں 8سال جیل کاٹ کر آیا ہوں۔