وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیا ل

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں صوبے کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بروز پیر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب کے حوالے سے موجودہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔