لاہور(لاہورنامہ)ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ ثانیہ کامران نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جماعتو ں کے مقدروں میں صر ف اجلا س ہیں،
اسلام آبادمیں پی ڈی ایم کا اجلا س گیدڑبھبھکی کے سوا کچھ نہیں ،اپوز یشن کوایک دوسرے پر اعتماد نہیں،پی ڈی ایم کی بیٹھک سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کی پی ڈی ایم میں بیٹھک سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی لیڈر شپ کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ مقرر کیا۔ان شا اللہ میں پورے خلوص اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کروں گی اور عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائوں گی ۔
انہو ں نے کہاکہ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ بننے پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔