پیاف کی کارکردگی

مختلف تنظیموں کا پیاف میں شامل ہونا پیاف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،میاں نعمان کبیر

لاہور (لاہورنامہ) پیاف ہاؤس گلبرگ میں چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر سے ملاقات میں الیکٹرانکس گڈز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیاف میں شمولیت اختیار کرلی.

صدر ہال روڈ بابر محمود کی قیادت میں الیکٹرانک گڈز امپورٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے چیمبر انتخابات میں پیاف کو مکمل اور غیر مشروط سپورٹ اور ووٹ کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر پیاف کے سابق صدور محمد علی میاں، عرفان اقبال شیخ ،نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور چوہدری بھی موجود تھے.تقریب سے خطاب میں چئیرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہاکہ تاجروں کے مسائل ہمیشہ پیاف نے بھرپور انداز سے حکومتی ایوانوں تک پہنچائے ہیں لاہور چیمبر جیسے ادارے سے پیاف کاروباری برادری کی خدمت میں سرشار ہے ۔

آئے روز مختلف تنظیموں کا پیاف میں شامل ہونا پیاف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے.سابق صدور محمد علی میاں وعرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پیاف نے تاجروں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ، ہمیشہ تاجروں کی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،آئندہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے تا جروں کے مسائل حل کرانے کیلیے ہمیشہ نیک نیتی سے کام کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے.

صدر الیکٹرانکس گڈز امپورٹرز ایسوسی ایشن حاجی کرامت علی و دیگر عہدیداران میاں عبدالرحمن،ڈاکٹر شہزاد سمیت دیگر نے پیاف کی مکمل سپورٹ کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم اور اینٹی سمگلنگ سے متعلقہ امپورٹرز کے مسائل حل کروائے جائیں۔اس موقع پر ای سی ممبر لاہور چیمبر ذیشان سیہیل ملک، سلیم اصغر بھٹی،ارشد بھٹی، راجہ وسیم ،جنرل سیکرٹری ہال روڑ معظم علی خان، عامر بھنڈر شیخ عابد حسین، محمد اعظم، زیشان، سیف الدین، عاصم صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔