اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اقلیتوں کو تمام حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،
اقلیتوں کوبحیثیت شہری زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے تمام مواقع حاصل رہیں گے،اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔
PDM سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے۔ استعفی، دھرنے ، لانگ مارچ ، عدم اعتماد سب دعوے ناکام ہوگئے ہے۔
اب ایک ہی راستہ ہے پارلیمنٹ کے ذریعے شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی قانون سازی کرے۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 11, 2021
بدھ کو اقلیتوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ رواداری، باہمی احترام اور ہر طرح کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کا بنیادی تقاضا ہے، ہمارے آئین میں بھی اس اسلامی اصول کو پوری طرح سمو دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،جمہوری روایات کے فروغ کیلئے مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کا اجتماع ہے، استعفی، دھرنے، لانگ مارچ،عدم اعتماد، سب دعوے ناکام ہوگئے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے پارلیمنٹ کے ذریعے شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی قانون سازی کرے۔