لاہور(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے اور جلسوں کی صورت میں دوبارہ سیاسی مشقیں بھی ان کی سیاست کو تقویت نہیں پہنچاسکتیں،
پی ڈی ایم میں شامل چندلوگوں نے قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف سیاسی مہم شروع کی لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زہری سمیت دیگر کا پارٹی کو چھوڑنا کیا لندن اور رائے ونڈ بیانیے کی پذیرائی ہے ؟،
کنونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے پاکستان کی سیاست اور حکومت میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں اور عوام اسے خوش آمدید کہہ رہے ہیں.
جبکہ ماضی کے حکمران اس پر چلنے کی بجائے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام ان سے لا تعلق ہو رہے ہیں۔ اگر ہم نے پاکستان کو مہذب اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شال کرناہے تو ہمیں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اوروزیر اعظم عمران خان مزاحمت کے باوجود اس جانب پیشرفت کر رہے ہیں او رکامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے جو مقامی سطح پر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انشااللہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔