اسلام آباد (لاہورنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میٹرو کیس میں نیب میں پیش نہیں ہوئے ، عطاء تارڑ نے جواب جمع کرادیا .
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے عمران خان کے کارناموں پر نوٹس نہیں جاتے ،ڈیمزفنڈز کدھر گئے ؟چینی اور آٹا اور دوائیوں کا ٹھیکہ چوروں کو دیا ،حکومت کو پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آرہے ،
عثمان بزدار عمران خان کے ملازم ہیں ،اب احتساب چینی آٹا چوروں کس احتساب ہوگا۔مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کو بارہ تاریخ کو نوٹس بھیجا گیا ،اس سے پہلے اسلام آباد نیب نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا ،پولیس اور نیب کے حصار میں جواب جمع کرا دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کے کرائے کے ترجمان کہتے مسلسل جھوٹ بولتے ہیں ،کہتے ہیں احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیا ،حکومت چینی اور آٹا اور دوائیوں کا ٹھیکہ چوروں کو دیا ،حکومت کو پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کا ایمان عمران خان کا فری احتساب ہے، نیب کے عمران کے کارناموں پر کو نوٹس نہیں جاتے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے پنجاب کے ریلیف منصوبے بند کیے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف اور شہبازشریف کو اللہ تعالی نے ہمیشہ سرخرو کیا ،نیب کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں وہ پوچھتے ہیں پینتالیس لاکھ کے پودے کیوں لگائے ۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے سامنے اْن کی بیٹی مریم نواز کو ہتھ کڑیاں لگائی گئیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک پر عمران خان پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ مسلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے ساتھ کھلے عام زبان بندی کی جاتی ہے گولیاں چلائی جاتی ہے ،میڈیا اتھارٹی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں ،
شہبازشریف کوموصول طلبی کی نوٹس کاجواب جمع کرادیا۔عطا تارڑ نے کہاکہ ہم نے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے یہ کیس پینتالیس لاکھ کا ہے ،
چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد یہ کیس چلایا جارہا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،”گل پینتالیس لاکھ کے پھل بوٹیاں تے پہنچ گئی ہے ”۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں سنتے تھے بھینس اور گائے چوری کے مقدمات بنتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے چھ کروڑ روپے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے ،پرویز مشرف دور کی شہباز شریف نے کروڑوں روپے کی چوری پکڑی ،اورنج ٹرین منصوبے میں اکیاسی ارب روپے کی بچت کی ہے ،
اپنا روزگار سکیم کے چالیس کروڑ روپے کی بچت کی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن قانونی جنگ بھر پور طریقے سے لڑیں گے ،جواب دو مالم جبہ ، پشاور میٹرو ،ادویات اور روالپنڈی رنگ روڈ کا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کرپٹ ترین انسان ہیں ۔