کراچی (لاہورنامہ) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب مزدوروں کی ٹارگیٹ کلنگ بربریت کا بزدلانہ رجحان ہے۔
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں کار کنوں کی ٹارگیٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مزدوروں کی ٹارگیٹ کلنگ بربریت کا بزدلانہ رجحان ہے، بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔
انھوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خصوصا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے۔