ماحولیاتی توازن

درخت ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے انسانی نسل کی بقا کے ضامن ہیں،

لاہور(لاہورنامہ)چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے دیال سنگھ کالج میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی تقریب میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے لوکل یونٹ کی دعوت پر شرکت کی۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کالج انتظامیہ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔اس موقع پر پی پی ایل اے لوکل یونٹ کے صدر شوکت حیات، جنرل سیکرٹری اظہر حسین،نائب صدر محمد عثمان،سیکرٹری انفارمیشن ضیاء المصطفی،اتحاد اساتذہ کے صدر غلام مصطفی اور پی پی ایل اے لاہور ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری حسن رشید،اکاؤنٹنٹ کاشف ملک نے بھی پودا لگایا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے۔ طلبہ میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ طلبہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔