چوہدری محمد سرور

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، چوہدری محمد سرور

لاہور (لاہورنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے،

کشمیریوں کے ساتھ بھارتی افواج کا شر مناک سلوک بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھارت کو ایکسپوز کر نیوالے برطانوی رکن پار لیمنٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن بھی بھارت سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ سازشیں کر رہا ہے ۔ گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان آج پوری پوری دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیر یوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے ۔ گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے دنیا کو اس پر نوٹس لینا ہوگا ۔

گور نر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ تر ین اور بھارت اقلیتوں کیلئے خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی افواج کا شر مناک سلوک بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔