سیالکوٹ(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن)کا ہوگا، شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، اس بار جھرلو نہیں چلے گا،
عمران نیازی نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا،کہتے تھے ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو جائے تو وزیراعظم چور ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 170تک پہنچ گیا، اب چور کون ہے ؟ اس کرپٹ حکومت کے خلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی، جادو ٹونا کی بات کروں تو اعتراض کیا جاتا ہے،
گزشتہ روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں کامیابی معمولی معرکہ نہیں، کنٹونمنٹ بورڈز وہ علاقے ہیں جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیا تھا، اسی جنم بھومی میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوگئی،
پورے پنجاب میں تحریک انصاف کو مسترد کر دیا، سوا تین برس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی، ان کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہو رہی ہے. ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 170 تک پہنچ گیا، اب چور کون ہے ؟
اس کرپٹ حکومت کے خلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی، جادو ٹونا کی بات کروں تو اعتراض کیا جاتا ہے، لیگی رہنما خواجہ آصف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ایک فیصلہ کن سروے ہے، اگر الیکشن شفاف ہونگے تو نواز شریف کے سپاہی کراچی سے پشاور تک جیتیں گے، پاکستانی عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ ڈال کر ن لیگ کی کارکردگی کی شہادت دی ہے،
مسلم لیگ نون نے سیالکوٹ کیلئے ترقیاتی کام کئے، نواز شریف نے سیالکوٹ کو موٹروے دینے کا وعدہ کیا تھا جو وفا کیا،خواجہ آصف نے کہا کہ آج بجلی نہیں ہے، اگر ہے تو اس ریٹ پر ہے جو امیر آدمی بھی برداشت نہیں کرسکتا، آج ملک میں گیس کی کمی کا سامنا ہے، سارا ملک گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہماری پارٹی نے ملک سے دہشتگردی ختم کی۔
انہوں نے کہا کہ 112روپے پر ڈالر چھوڑ کرگئے تھے آج 172پر بھی نہیں مل رہا، ایک افراتفری کا دور ہے، ملک میں حالات اچھے نظر نہیں آ رہے، کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی، یہ تو کرکٹ کے ماہر اور بے تاج بادشاہ تھے، سیکرٹری جنرل نون لیگ احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،
حکومت کے ہر جھوٹے مقدمے نے ہمارے حوصلے کو بلند کیا،مسلم لیگ نو ن نے وفاق اور صوبے میں خدمت کا معیار قائم کیا، یہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، عوام کے دلوں سے ن لیگ کو نہیں نکال سکتے۔