ایف بی آر

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور( لاہورنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا جبکہ نان فائلر کو 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

سالانہ 3 لاکھ سے زائد کاروباری آمدن والے افراد یا ایسوسی ایشنز گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ اسی طرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن والے تنخواہ دار افراد کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری جبکہ 5 سو مربع گز پراپرٹی یا فلیٹ مالکان کو بھی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔

ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑی کے مالکان بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل ہیں۔ سالانہ 5 لاکھ سے زائد بجلی بل ادا کرنے والے صنعتی کاروباری صارفین کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے۔واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔