اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے،
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کا بتانے والے 5 ممالک اس وقت کہاں تھے جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ 4 دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔