مشعال ملک

ایشیا میں اگر امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا،مشعال ملک

اسلام آباد(لاہورنامہ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل تو دور کشمیریوں کی نسل کشی بندنہ کرا سکی، ایشیا میں امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کی بات کرتی ہے لیکن اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل تو دور کشمیریوں کی نسل کشی بندنہ کرا سکی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کے باسی دنیا سے امن کی بھیگ مانگ رہے ہیں اور بھارتی خونخوارفورسز آئے دن کشمیریوں کا قتل عام کرتی ہیں اور چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی تک حاصل نہیں ، بھارتی فوج سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں ، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی تک حاصل نہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے روز دیا کہ ایشیا میں امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں مکمل سیکیورٹی لاک ڈان اور مواصلاتی نظام معطل ہے جبکہ اب تک مقبوضہ وادی میں کم از کم 4 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ، جس میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔