راجہ وسیم حسن

پاکستان سٹیل کی بحالی کیلئے حکومتی کوششیں خوش آئند ہے،راجہ وسیم حسن

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار) لاہورکے نائب صدر راجہ وسیم حسن نے پاکستان سٹیل مل کی بحالی منصوبے کیلئے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے روابط کیلئے بارہ روز سے جاری روڈ شو ز کے دوران چین،

کوریا اور روس کی نمایاں و تجربہ کار کمپنیوں سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں، کنسورشیم نے حصہ لینے اور منصوبے میں گہری دلچسپی لینے اور حکومت کی طرف سے روڈ شوز کے دوران سرمایہ کاروں کو سٹیل ملز کی بحالی کے منصوبہ بارے تفصیلی بریفنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور بزنس دوست پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور تجربہ کار کمپنیاں پاکستان ا سٹیل ملز کی بحالی منصوبے میں شریک ہیں۔

راجہ وسیم حسن نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملز کو چلایا جائے اور پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو 10لاکھ سے بڑھا کر30لاکھ ٹن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان سٹیل ملز کو چلانے سے پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار ایک ملین سے تین ملین ٹن ہوجائے گی۔

پاکستان سٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے گا پاکستان سٹیل ملز قومی ادارہ، اس کی بحالی سے ملک کی لوہے کی ضروریات پوری ہونگی۔