فواد چوہدری

انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہماری بڑی کامیابی ہے

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پرپاکستان کا ساتھ دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔