عظمیٰ بخاری

جعلی حکومت کے ہر کام میں جعلسازی اور دونمبری ہورہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے ہر کام میں جعلسازی اور دونمبری ہورہی ہے۔یاسمین راشد نے خود اعتراف کیا ہے کورونا ویکسین کے جعلی اندراج ہو رہے ہیں ۔

یاسمین راشد کے مطابق کورونا ویکسین کی 9ہزار 4سو 74 فیک اندراج ہوئے۔کورونا ویکسین کے جعلی اندراج میں پنجاب کا سرفہرست ہونا باعث تشویش ہے۔ویکسین کے جعلی اندراج پربارہ مقدمات درج ہوئے،8لوگ گرفتار ہوئے ،79انکوائری کے بعد لوگ معطل ہوئے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہایاسمین راشد پہلی وزیر ہیں جہنوں نے میڈیا پر جعلسازی کا اعتراف کیا ہے۔اس جعلسازی کا اعتراف کرنے پر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایسی جعلسازی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ہورہی ہے۔

لاہور شہر میں ہی ایک ہفتے میں 600سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور میں اس وقت ڈینگی کے رپورٹ کیسز کی تعداد 1600سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ لوگ کورونا پر قابو نہیں پاسکے تو ڈینگی کیسے کنٹرول کریں گے۔شہبازشریف نے پنجاب حکومت کو ڈینگی کنٹرول کرنے کا فارمولہ شیئر کیا تو انہوں نے مذاق اڑایا۔

اس حکومت کےلئے لوگوں کی جانیں مذاق بن چکی ہیں ۔لوگ بھوک سے مریں،کورونا سے مریں یا ڈینگی سے مریں ،انکو کوئی فکر نہیں۔