شوکت ترین

پٹرول سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں، شوکت ترین

واشنگٹن (لاہورنامہ)وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں کمی نہ ہونے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں ،

کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں،کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے،

اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کو اعدادوشمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔