ڈینگی ٹیسٹ

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقرر کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

ڈینگی مریضوں میں تیزی سے اضافے سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے نجی لیباٹریز من مرضی کی فیس وصول کررہی ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90مقرر کی۔

تمام نجی لیباٹریز نے ڈینگی مریضوں سے90روپے ٹیسٹ فیس وصول کی۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب حکومت تمام سرکاری و نجی لیباٹریز کو ڈینگی مریضوں کا 90روپے میں کرنے کاحکمنامہ جاری کرے۔