لاہور( لاہورنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف کامیابی کارروائی کر کے محکمہ انہار کی قیمتی اراضی واگزار کرالی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ موضع 24/2R سے محکمہ انہار کی 75لاکھ روپے سے زائد مالیت کی24 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔
قبضہ گروپ نے سرکاری اراضی پر مکئی کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ٹریکٹر ہل چلا کر سرکاری اراضی واگزار کرالی ۔ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق دوبارہ قبضہ کی صورت میں ملزمان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واگزار کرایا گیا رقبہ پودے لگانے کے لئے محکمہ جنگلات کے سپرد کردیا گیا۔