جمشید اقبال چیمہ

تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے این اے 133سے کاغذات نامزدگی جمع کر دئیے

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 133سے امیدار جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے ۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ ، شبیر سیال سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کا نہیں بلکہ منی لانڈرنگ ، کرپشن کرنے والوں اور قبضہ مافیا کا بیڑہ غرق ہو اہے اور ان کی چیخیں پورے ملک میں سنائی دے رہی ہیں۔

ہماری حکومت میں29ارب ڈالر جائز طریقے سے پاکستان آئے ہیں اور انشا اللہ اس سال 33سے34ارب ڈالر آئیں گے جبکہ ماضی میں منی لانڈرنگ کا بازا ر گرم تھا ۔ ماضی میں سبسڈی اپنے دوستوں اور امیر طبقات کو دی جاتی تھی لیکن اب پہلی بار ہوا ہے کہ سبسڈی صحیح حقداروں تک پہنچ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی مضبوط ہو گی اس کا امیدوار 133میں کامیابی حاصل کرے گا، ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کا اس حلقے میں ووٹ بینک بڑھا ہے ۔